سیاست کی پکوان کلاسیس سے خواتین کے سیکھنے کے ذوق میں اضافہ

صنعا گارڈن میں پکوان کلاسیس کے آخری دن کثیر تعداد میں خواتین کی شرکت ۔ ماسٹر شیف پونیت مہتا کا خطاب
حیدرآباد ۔29 ؍مئی (سیاست نیوز) روزنامہ سیاست کے تعاون و اشتراک سے آج تیسرے روز صنعا گارڈنس (چارمینار) میں سیاست پکوان کلاسیس کا آخری دن تھا ۔تیسرے روز بھی خواتین و طالبات کی بڑی تعداد کو پکوان کلاسیس میں شریک ہوتے ہوئے دیکھا گیا ۔ دو روزسے ہی خواتین کو آسانی سے پکوان کے طریقہ دیکھنے بڑے اسکرین لگائے گئے جس کیلئے آج بھی انہوں نے آسانی سے ماسٹر شیف پونیت مہتا کے پکائے گئے پکوان کو دیکھا اور خوشنودی کااظہار کیا اور اس بات کا اظہار بھی کیاکہ ہماری اصل پکوان کی طرف کوئی توجہ نہ تھی لیکن سیاست کی پکوان کلاسیس میں شرکت کے بعد ایک قسم کا ذوق و شوق پیدا ہوا ہے ۔ ان خواتین و طالبات نے روزنامہ سیاست اور اسٹاف بالخصوص جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست ‘ جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر اور جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سے اظہار تشکر کیا ۔ اور اس امید کا اظہار کیاکہ ان کلاسیس کا اہتمام کرتے رہیں تاکہ ہمارے ذوق و شوق میں اضافہ ہو ۔ 28 مئی کو خواتین و طالبات کی بڑی تعداد نے فریڈم (رائیس برآن آئی) کی پیج پرلائک کیا جس پر فریڈم رائیس پر آن آئیل نے قرعہ نکالا انہیں آج ماسٹر شیف پونیت مہتا کے ہاتھوں آئیل کینس دیئے گئے جن میں مس صفورہ ‘ رابعہ فاطمہ ‘ جوہریہ خان ‘ مسرت جہاں شامل ہیں ان تمام نے سیاست کے شکریہ کے ساتھ شیف پونیت مہتا اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے گرمی کی شدت کے باوجود دلچسپی کے ساتھ نت نئے پکوان کے گر بتائے ۔آج ماسٹر شیف پونیت مہتا اور اُنکے فرزند شیف شرما مہتا نے نان ویجٹیرین اور ویجٹیرین ڈشس کے گر بتائے ۔ نان ویجٹیرین میں Orangechicken ‘ تھکہ جھنگہ ‘ لال ماس اور چکن پراٹاس شامل ہیں اور ویجٹیرین میں دال مکھانی ‘ پینر بھجیا پراٹہ ہے ۔ اسکے علاوہ میٹھے کی ڈشس میں انہوں نے بریڈ ڈیٹلسائیٹ ‘ پائین ایپل منٹ ونیلا اور دو تین قسم کے سوپ کے طریقوں سے بھی واقف کروایا ۔ ان پکوان کی تیاری کے دوران محمد ریاض احمد سب ایڈیٹر سیاست اور سینئر مارکٹنگ منیجر فریڈم رائیس بران آئیل‘ مسٹر چیتن نے طالبات و خواتین پر زور دیا کہ اچھے پکوان کیلئے اچھی اشیا کا استعمال ہی غذاؤں میں لذت پیدا کرتا ہے

اس کو برقرار رکھنے ’فریڈم رائیس برآن آئیل‘ دنیا میں اپنا مقام پیدا کرنے جا رہا ہے ۔ انہوں نے تیل کی خصوصیات سے واقف کروایا ۔ اور اچھے تیل کی پہچان کا جاننا بے حد ضروری ہے اس لئے کہ یہ جسم کے ساتھ دل کو بھی صحت مند رکھتا ہے ۔ انہوں نے سیاست کی جانب سے طلبا کو اسکالرشپس کی فراہمی بیرونی ممالک کی یونیورسٹیوں میں حکومت نے تعلیم کیلئے بھیجنے کے مواقع فراہم کئے تھے اس پر سیاست کے تعاون سے واقف کروایا ۔ ماسٹر شیف پونیت مہتا نے آج کے پکوان کلاسیس میں ’’ چکن پراٹہ‘‘ کی تیاری کا طریقہ بتایا اور کہا کہ اس میں پیاز ‘ زیرہ ‘ چکن کے ٹکڑے ‘ گرم مصالحہ ‘ زیرہ و ہلدی اور نمک بے حد ضروری ہے اور اسے دھیمی آنچ پر رکھا جائے ۔ انہوں نے درمیان میں گوبھی اور قیمہ کی ڈش کا طریقہ بتایا اور کہا کہ اس کو پیاز کے استعمال سے لذیذ بنایا جاسکتا ہے۔ ماسٹر شیف نے دال کے نت نئے طریقہ بتلائے ۔ انہوں نے سوپ کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی سوپ ہو اس کے گوشت کو پانی میں بہت دیر تک گرم کیا جانا چاہئے ۔ آج بھی ماسٹر شیف نے پکوان کے دوران مزاح کیا جس پر ہال قہقوں سے گونج اُٹھا ۔انہوں نے کہاکہ اس دنیا میں ہر شئے میں ملاوٹ ہے اور ملاوٹ کرنے والوں نے کھانے کی اشیاء کو بھی نہیں چھوڑا لیکن سیاست کوکری پکوان کلاسیس کے دوران جن اشیا کے استعمال کے ذریعہ سے تربیت دی گئی وہ تمام خالص ہیں ۔ اس موقع پر ایک طالبہ نے دھاگے سے بنایا ہوا نقش و نگار ماسٹر پونیت مہتا کو پیش کیا جس میں ان کلاسس میں جو تربیت حاصل کی گئی کہ اس پر اظہار تشکر کرتے ہوئے انگریزی میں لکھا کہ Thankyou Shef Punitmehta تحریر تھا ۔ جب شیف نے لڑکی کی جانب سے اس تحفہ کو دیکھا تو وہ شادماں ہوگئے ۔ آج بھی پکوان کلاسیس کے تیسرے روز محمد اسماعیل مارکٹنگ منیجر سیاست ‘ محمد ریاض احمد سب ایڈیٹر ‘ محمد بصیر ‘ زاہد حسین ‘ شیخ نظام الدین لئیق ‘ مظہر اور دیگر انتظامات میں حصہ لیا ۔ محمد ریاض احمد نے تمام سے اظہار تشکر کیا ہے ۔