کشن گنج (بہار)کوری بیر پور پنچایت کے تحت آنے والے پرکھانڈ میں سیاست ملت فنڈ حیدرآباد اور جمیل پور رحمن فاونڈیشن کوری بیر پور کے اشتراک سے کنبل اور دیگر اشیاء ضروریہ کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔
کوری بیر پور پنچایت کے قریب دوسوپچاس بیوہ عورتوں کے علاوہ سندرواڑی پنچایت کے سپٹیا بشن پور گاؤں کی130بیواؤں میں کنبل او رچاول کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔
اس کے علاوہ کشن گنج کے جامعہ محمدیہ مدرسہ کے پچاس بچوں میں سیاست ملت فنڈ اور جمل پور رحمن فاونڈیشن کوری بیر کے اشتراک سے کنبل او رچاول کی تقسیم کئے گئے۔کوچہ دمن کے رکن اسمبلی مجاہد عالم نے کنبل او ر چاول کی تقسیم کی ۔
اس موقع پر رکن اسمبلی مجاہد عالم نے کہاکہ سیلاب کی وجہہ سے یہاں کے حالات کافی خراب ہوگئے ہیں۔ تین ماہ کاعرصہ گذر جانے کے بعد بھی لوگ ان حالات کو بھول نہیں پارہے ہیں۔
رکن اسمبلی مجاہد عالم کے علاوہ قاری مشکور احمد‘ محفوظ جعفر‘عامل‘ عبداسلام‘شہنواز حسین‘ قادر عالم‘ احمد حسین‘ معظم‘ ظہیرعالم کے علاوہ دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے
You must be logged in to post a comment.