سیاست شاپنگ دھوم2017ء کے تیسرے مِنی ڈراکیلئے قرعہ اندازی

۔12خصوصی اور 57ترغیبی انعامات کی پیشکش
حیدرآباد۔ 4 جنوری ( سیاست نیوز) سیاست شاپنگ دھوم 2017ء کے تیسرے مِنی ڈرا کی تقریب آج شام دفتر روز نامہ ’سیاست‘ میں منعقد ہوئی ۔ مِنی ڈرا کی اس تقریب میں 12 انعامات کیلئے قرعہ اندازی کی گئی ۔ اس موقع پر پہلے انعام کیلئے جناب شیخ محی الدین آفسٹ مینجر روزنامہ سیاست نے قرعہ نکالا اور 11 انعامات کے لئے ترتیب وار جناب سید داؤد (گیونس) ، جناب محمد شفیع ناگانی (نگینہ شوز) ، جناب محمد سلیم (آر ایس برادرس) ، جناب سید معین (کشش) ، جناب محمد یعقوب (نورانی لباس) ، جناب محمد زاہد (مومن کنسلٹنٹ سرویسیس) ، جناب محمد جنید (ال ہادی ٹورس اینڈ ٹراویلس) ، جناب پرمود (گوپال برادرس) ، جناب سید جلیس (زونی) ، جناب محمد یونس (رضوان ڈریسیس) ، جناب محمد ضیاء کمال نے قرعہ نکالا ۔ سیاست شاپنگ دھوم 2017ء کے تیسرے مِنی ڈرا میں LED ٹیلیویزن ‘ ریفریجریٹر، واشنگ مشین، مائیکرو ویو اوون ‘ مکسر گرائینڈر‘ جیوسر مکسر‘ ویکیوم کلینر‘ رائس کوکر، آئیرن الکٹرک کٹل اورانڈکشن اسٹوو ‘ سانڈویچ ٹوسٹرکی قرعہ اندازی کی گئی ۔ اس تیسرے منی ڈرا کے خوش نصیب انعام یافتگان کا تعلق کشش ، جاجوشی اینڈ کڈس، زونی، لاسا لمساٹی، پی ایم جیویلرس، آر ایس برادرس، فرحت فوڈ سنٹر اور سبحان بیکری شاپ سے ہے ۔ اس کے علاوہ روز نامہ ’سیاست‘ کی جانب سے 57 ترغیبی انعامات کیلئے بھی قرعہ اندازی کی گئی ۔ تیسرے مِنی ڈرا کے انعام یافتگان کی فہرست صفحہ نمبر 2 پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے اور اسکے علاوہ 2017 www.siasat.com/siasatshoppingdhoomپر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔سیاست شاپنگ دھوم چوتھا اور آخری منی ڈرا 16 جنوری 2018ء کو دفتر سیاست میں منعقد ہوگا۔