سیاست ڈاٹ کام کی اپلیکشن جس کا بے چینی سے انتظار کیا جارہا تھا ، آج اس کی لانچنگ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔ افتتاحی تقریب میں مسرز افتخار حسین ، شوکت علی مرزا ، ایس اے وہاب قادری ، ظہیر الدین علی خاں ، عامر علی خاں ، اصغر علی خاں کے علاوہ سیاست کے اسٹاف ارکان واجد خان ، محمد اسمعیل احمد ، سعید بن ناصر ، زاہد فاروقی ، سید احمد قادری ، مظہر علی خاں ، ایم اے بصیر ، زاہد حسین ، محمد اسلم حسین ، ارشد محی الدین ، مس صفورہ نزہت ، سید قائم علی اور عامر خاں بھی موجود تھے ۔ مذکورہ اپلیکیشن گوگل پلے اسٹور اور ایپ ایپ اسٹور پر دستیاب ہے ۔۔