سہارنپور:پچھلے ماہ یہا ں پر دوکمیونٹی کے درمیان میں تصادم کے دوران گولی کا شکار شدید طور پر تاجر جس کو چاندی گڑ کے اسپتال میں شریک کیاگی تھا جمعہ کی رات کو وہ فوت ہوگیا۔متوفی کی شناخت پردیب چوہان کے طور پر کی گئی ہے جو پڑوس کے اسناویلی گاؤں کا ساکن بتایاجارہا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ مذکورہ گاؤں میں کشیدگی کے پیش نظرامن قائم رکھنے کے لئے حفاظتی دستوں کو روانہ کیاہے۔
ڈی ایچ میں شائع خبر کے مطابق چوہان کی موت کے متعلق اطلاع سننے کے بعد متوفی کے گھر پر جمع لوگوں سے بات کرنے کے لئے سینئر پولیس اور سیول انتظامیہ کے لوگ گاؤں پہنچ گئے۔
چوہان ایک گروسی کی دوکان چلاتھا اور 24مئی کے روز جب وہ اپنے گھر واپس ہورہاتھا اسی وقت چند نامعلوم افراد نے اس کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
پچھلے ماہ سہارنپور میں دلت اور ٹھاکر طبقے کے درمیان تصادم کے بعد تشدد زور پکڑا تھا۔
اب تک تین لوگوں نے اپنی جان گنوائی ہے اور ساتھ میں اصل ملزم چندرشیکھر کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے جو بھیم آرمی کا لیڈر ہے۔