نئی دہلی۔ایک سڑک حادثے میں ہندوستانی کرکٹر محمد شامی زخمی ہوگئے‘حادثے صبح اس وقت پیش آیا جب محمد شامی صبح 5:30دہرادو ن سے دہلی آرہے تھے۔ایک ٹرک نے شامی کی کار کو عقب سے ٹکر ماری۔ کرکٹر کے سر کو مار لگا ہے اور وہ زخمی بھی ہیں۔ انہیں سر پر ٹاکنے بھی دئے گئے ہیں۔
Mohammed Shami injured in road accident
Read @ANI Story | https://t.co/DzqYPH6roe pic.twitter.com/7fkkTYmq9k
— ANI Digital (@ani_digital) March 25, 2018
ذرائع نے بھی اس بات کی توثیق کی ہے کہ شامی کی حالت اب ٹھیک ہے اور وہ دہرداون میں آرام کررہے ہیں۔
شامی کی بیوی کے میاچ فکسنگ کے الزامات کے بعد جمعرات کے روز بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ انڈیا( بی سی سی ائی)اینٹی کرپشن یونٹ نے شامی کو کلین چٹ دی ہے
۔کلین چٹ کے بعد تیز گیند بازو کو بورڈ کے سالانہ کنٹراکٹ میں گریڈ بی کادرجہ ملا ہے۔