سپریم کورٹ نے اندرون ایک ہفتہ حاجی علی درگاہ کے قریب سے غیرمجاز قبضوں کو برخواست کرنے مہارشٹرا حکومت کو دیا حکم

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے روز مہارشٹرا حکومت کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ اندرون ایک ہفتہ حاجی علی درگارہ کے قرب وجوار سے غیرمجاز قبضوں کوبرخواست کیاجائے۔

قبل ازیں معزز عدالت نے اپریل میں حاجی علی درگاہ ٹرسٹ ممبئی سے کہاتھا کہ درگاہ اور مسجد کے اندرون او ربیرون تمام غیرمجاز قبضوں کوفوری برخواست کرے۔

چیف جسٹس آف انڈیا( سی جے ائی) جگدیش سنگھ کھیہارکی قیادت میں حاجی علی درگاہ ٹرسٹ کی جانب سے غیرمجازقبضوں والے حصوں کو برخواست کرنے کے متعلق دائر کردہ ایک درخواست کی سنوائی کے دوران ان احکامات کو جاری کیا۔معزز عدالت نے 8مئی تک مبینہ کو غیرمجاز قبضوں کو برخواست کرنے کی ذمہ داری بھی واضح طور پر حاجی علی درگاہ ٹرسٹ کو تفویض کی ہے۔

معزز عدالت نے اس بات کا بھی حکم دیا کہ مبینہ غیرمجازج قبضوں کی برخواستگی کے متعلق کاروائی کو روکنے کے لئے کسی بھی نچلی عدالت کی جانب سے کوئی انجکشن آرڈر جاری نہیں کیاجائے ‘ او رمزیدکہاکہ اگر کسی کو اس پر اعتراض ہے تو وہ اس ضمن میں سپریم کورٹ سے رجوع ہوں۔