سپریم کورٹ میں ایودھیا معاملے کی سنوائی ٹالنے کے بعد یوگی ادتیہ ناتھ کا بڑا بیان ‘ 

ایودھیامعاملے کی سنوائی اگلے سال جنوری تک ٹالنے کے بعد اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے بڑا بیان دیاہے۔

لکھنو۔ایودھیا معاملے کی سنوائی اگلے سال جنوری تک ٹالنے کے بعد اترپردیش کے چیف منسٹر یودگی ادتیہ ناتھ نے بڑا بیان دیاہے۔یوپی کے چیف منسٹر نے کہاکہ انصاف میں تاخیر سے لوگوں کو مایوسی ہوتی ہے‘ لیکن کوئی نہ کوئی راستہ ضرور نکلے گا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یوگی نے کہاکہ ’’ دیش کی عدالت کا سب احترام کرتے ہیں اور ہم بھی ان دستور ذمہ داریوں سے بندھے ہوئے ہیں‘ عام طور پر انصاف میں تاخیر کی وجہہ سے لوگو ں کومایوسی ہوتی ہے‘‘۔

انہو ں نے کہاکہ ’ اس مسلئے کو حل کرنے کے لئے ہم لوگ سنجیدگی کے ساتھ غور وفکر کررہے ہیں اور کوئی نہ کوئی راستہ نکلے گا۔ میرا یہ یقین ہے ’ اس سوال پر کے کیااترپردیش کے چیف منسٹر ہونے کے ناطے آپ بھی تجویز رکھیں گے کے ارڈیننس ایک راستہ ہے جس پر غور کرنا چاہئے۔

جس پر یوگی نے کہاکہ ’ دیکھئے یہ معاملہ اب سپریم کورٹ کے پاس ہے ۔ مگر ملک میں امن او راہم آہنگی کی برقراری کے لئے جو بھی راستے تلاش کئے جاسکتے ہیں وہ کرنا چاہئے‘۔

انہو ں نے کہاکہ اچھا ہوتا کہ عدالت اس معاملے میں جلد ی سنوائی کرتے ہوئے ملک میں امن کی برقراری اور ہم آہنگی کو قائم رکھنے کی غرض سے اس پر جلد فیصلہ سنادیتی‘ لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ اس پر فی الحال اس طرح کی امیدیں نہیں دیکھائی دے رہی ہیں‘‘۔