سوڈان او ر مصرکے درمیان ہندوستانی نے بنایا اپنا ملک

سویش کے خود کو ’کنگ آف دکشت‘ کا راجا اعلان کیا۔ والد کو بتایا وزیراعظم
نارتھ افریقہ۔ ہندوستانی نژاد ایک نوجوان نے نارتھ افریقہ میں زمین کے 800اسکوائر میل کے حصہ کو اپنا ملک قراردیا ہے۔ اندور کے رہنے والے سوتش دکشت نام کے اس شخص نے اس ملک کے نام ’کنگ آف دکشت‘ رکھتے ہوئے اقوام متحدہ تک اپنی دعویداری بھیج دی ہے۔
سویش نے خود کو اس ملک کا راجا اعلان کیاہے اور اپنے والد کو وزیراعظم ۔ اطلاع کے مطابق یہ پورا علاقہ ریگستای ہے جو مصر اور سوڈان کی جنوبی سرحد سے متصل ہے۔ مصر اور سوڈان اسے اپنا علاقہ نہیں مانتے ۔
مصر کا ماننا ہے کہ 800اسکوئر میل کا یہ علاقہ سوڈان کا ہے تو سوڈان کا ماننا ہے کہ یہ مصر کاحصہ ہے۔اب آپ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ کیسے کوئی شخص زمین کے ایک ٹکڑے پر اپنا دعوی کرکے اسے نیاملک قراردے سکتا ہے۔ دراصل یہ زمین کا ایک ٹکڑا ہے۔ بیرطویل نامی یہ علاقہ مصر اور سوڈان کے درمیان میں ہے ۔
اٹھ سو اسکوائر میل کے اس علاقہ پر کسی بھی ملک کا دعوی نہیں۔ 1899میں برطانیہ کے ذڑیعہ سرحدوں کے تعین کے بعد یہ دنیا کا ایسا علاقہ ہوگیا جس پرکسی ملک کا دعوی نہیں ہے۔
سویش نے اپنے فیس بک پر جب پہلی بار اس علاقے پر دعوی کرتے ہوئے تصوئیریں ڈالیں تو پوری دنیا میں ہلچل مچ گئی۔ اس نے اپنی کہانی میںیہ اس با ت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ 319کیلومیٹر کا سفر کرکے یہاں تک پہنچا۔ اس کے مطابق اس ریگستانی علاقے میں پہنچنے کے لئے کوئی سڑک بھی نہیں تھی۔
یہاں آکر اس نے پودوں کے لئے بیچ بوئے اور اسے پانی دیا۔ سویشن کا کہنا ہے کہ یہاں پودوں کے لئے بیچ لگاکر یہ دعوی کرتا ہے کہ پوری جگہ میری ہے۔