نریندر مودی حکومت کا نیا مرکز توجہہ۔مذکورہ اسکیم ’نل سے جل“ ہے تاکہ حکومت کی جل جیون مشن کی تشکیل کے ذریعہ نل سے ہر گھر کو پینے کا پانی فراہم کیاجائے گا۔
یہ ایک اہم وعدہ ہے جو بی جے پی نے لوک سبھا الیکشن 2019کے لئے جاریورژن دستاویز میں کیاتھا۔
وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی پہلی معیاد کے دوران سارے ملک میں سوچھ بھارت مشن کے ذریعہ صفائی مہم چلانے کے بعد توقع ہے کہ وہ اپنی دوسری معیاد کے دوران اپنی تمام تر توجہہ پانی پر مرکوز کریں گے۔
جل شکتی کی وزرات کو شامل کرتے ہوئے جس کی قیادت راجستھان کے رکن پارلیمنٹ گجیندر سنگھ شیخاوت کررہے ہیں‘ مذکورہ نئی وزرات 2024تک ہندوستان کے ہر شہری کو پائپ لائن کے ذریعہ پانی کی فراہمی کے منصوبے پر کام کرے گی۔
ذرائع کے مطابق جل شکتی منسٹری جس میں آبی وسائل‘ ندی کی ترقی اور گنگا کی تزین نو کے علاوہ پینے کے پانی او رصفائی کو بھی شامل کیاگیا ہے ایک محکمہ کے تحت پانی کے انتظامات اور ریگولیشن کے تمام اسر ار رموز کا جائزہ لے گا۔