Skip to content
  • English
  • Hindi
  • Urdu
  • ePaper
Siasat Urdu Archive
  • English
  • Hindi
  • Urdu
  • ePaper

سونونگم کے ٹوئٹر چھوڑنے پر انوپم کھیر کا ردعمل

مئی 26, 2017 by Zabi

ممبئی: سونونگم کے ٹوئٹر چھوڑنے کے بعد سینئر اداکار انوپم کھیر نے گلوکار سے کہاکہ کچھ لوگوں کے منفی سونچ کا وہ شکار نہ بنیں۔ انوپم نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ ’’ میرے عزیز سونو نگم! تم ایک خودار شخص ہو‘ بہادر‘ اصلی‘ متاثرین ‘ کامیاب اور نڈر بھی ہو۔‘‘

نگم نے چہارشنبہ کے روز ٹوئٹر چھوڑتے ہوئے زوردیاتھا کہ تمام’’ نظریاتی اور سنجیدہ وطن پرست‘‘اسی طرح کاکام کریں۔ سونو کا یہ فیصلہ گلوکار ابھجیت کے غیر سنجیدہ ٹوئٹس کے بعد مائیکروبلاگنگ سائیڈ کی جانب سے ان کا اکاونٹ بندکردئے جانے کے بعد سامنے آیا تھا۔اپنے متواتر 24پوسٹ میں نگم نے ٹوئٹر چھوڑنے کی وجہہ بیان کی تھی۔

نگم نے قبل ازایں لاوڈ اسپیکرس پر اذان کو بند کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔انہوں نے لکھاتھا ’’ میرا کوئی مذہب نہیں ہے۔ میں اپنا ذاتی مذاہب اختیار کیا ہواہوں‘ جو ہر لحاظ سے بہتر ہے۔ان کے لئے بھی جو مجھے سمجھتے ہیں اور ان کے لئے بھی جو مجھے نہیں سمجھتے‘‘

Dear #SonuNigam! You are a self made man. Courageous, original, inspirational, successful & a fighter. Don't let negativity of few win.:)

— Anupam Kher (@AnupamPKher) May 24, 2017

Categories Top Stories, ہندوستان Tags Anupam Kher, Romove, Sonu Nigam, Support, Tweet, Twitter Account
Copyright © 2025 Siasat Technologies Limited. All rights reseved.