شادی کی دعوت جن لوگوں کو ملی ہے ان کا کہنا ہے کہ مہندی کی تقریب مئی7شادی مئی8کی صبح اور پارٹی مئی8کی شام کو ہوگی۔ تمام تقریب کے لئے ڈریس کوڈ مقرر کیاگیا ہے ۔ مہندی کے لئے سفید شیڈس اور شادی کے لئے ہندوستانی ٹریڈیشن اور ویسٹرن لباس پارٹی کے لئے مقرر کیاگیا ہے ۔
کپور فیملی کی جانب سے سونم کپور اور آنند اہوجا کی شادی کے باضابطہ اعلان کے بعد سوشیل میڈیا پر شادی کا رڈ تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے۔
مہندی ‘ شادی او رپارٹی کی دعوت پر مشتمل تین کارڈس شوشیل میڈیا پر گشت کررہے ہیں۔کارڈ خوبصورت اور اسکی تھیم ماحول پر مبنی ہے۔شادی کی دعوت جن لوگوں کو ملی ہے ان کا کہنا ہے کہ مہندی کی تقریب مئی7 کے روز بندرہ کرلا کامپلکس ممبئی میں ہوگی جبکہ باندرہ کے 226 راک ڈیل میں شادی مئی8کی صبح ہوگی جس کے بعد لنچ کااہتما کیاجائے گا اور پارٹی مئی8کی شام کو لیلا میں منعقد ہوگی ہوگی۔ تمام تقریب کے لئے ڈریس کوڈ مقرر کیاگیا ہے ۔
مہندی کے لئے سفید شیڈس اور شادی کے لئے ہندوستانی ٹریڈیشن اور ویسٹرن لباس پارٹی کے لئے مقرر کیاگیا ہے۔سکھ روایتوں کے مطابق شادی ہوگی ۔
یہا ں پر تینوں تقاریب کے لئے ڈریس کوڈ مقرر کیاگیاہے۔
کئی مہینوں کی قیاس آرئیوں کے بعد بالآخر سونم او رآنند کے گھر والوں نے مشترکہ طور پر شادی کے متعلق اعلان جاری کیا۔
بھاویش جوشی کے ٹریلر لانچنگ کے موقع پر سونم کے بھائی ہرش وردھن کپور نے شادی کے متعلق با ت کی تھی اور بتایا کہ تھا کہ وہ تحائف خریدنے کی تیاری کررہے ہیں اور سنگیت تقریب کے لئے خصوصی ڈانس بھی سیکھ رہے ہیں۔مذکورہ شادی کا کارڈکا آپ بھی جائزہ ضرور لیں۔
https://www.instagram.com/p/BiR-vXHh_ap/?utm_source=ig_embed
https://www.instagram.com/p/BiTPpDSjXc_/?utm_source=ig_embed