برلن۔5 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک چھوٹا طیارہ وسطی سوئٹزرلینڈ کے جنگلاتی علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوگیا جس سے 20افراد جنہوں نے فرانس سے ابھی ابھی پرواز کی تھی ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے بموجب ایک اور واقعہ میں دوسرا ایک طیارہ ملک کے جنوب مشرقی علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ تاہم کسی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ وسطی کینٹن کی ریاست نڈوالڈرین میں آج صبح قصبہ ہرگسول کے قریب یہ حادثہ واقعہ ہوا ۔