سنگاپور میں زیکا وائرس کے 41معاملوں کی تصدیق

سنگاپور، 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سنگاپور میں زیکا وائرس کے 41 معاملوں کی تصدیق ہو گئی ہے جس میں بیشتر غیر ملکی تعمیراتی مزدور شامل ہیں۔سنگاپور کے حکام نے بتایا کہ کل 124 مریضوں کی جانچ کی گئی جس میں زیادہ تر غیر ملکی تعمیراتی مزدور شامل تھے . اس میں سے 78 لوگوں میں سے 5 کو وائرس نہیں تھا۔ جبکہ پانچ کیس زیر التوا ہیں. 34 مریضوں میں بھی زیکا وائرس کا اثر پایا گیا ہے ۔وزارت صحت اور قومی ماحولیاتی ایجنسی نے کہا کہ سات لوگوں میں یہ وائرس سے پوری طرح متاثر ہیں جو سب ہاسپٹل میں داخل ہیں۔ واضح رہے کہ مچھر سے پھیلنے والی اس خطرناک بیماری سے برازیل سب سے زیادہ متاثر ہے۔کہا جا رہا ہے کہ اس وائرس سے متاثرہ حاملہ عورتوں کے ہاں بڑی تعداد میں ادھورا دماغ یا غیر معمولی طور پر چھوٹے سر والے بچے پیدا ہو رہے ہیں۔