سنت مراری باپو کا علی مولا علی مولا کہنے پر اعتراض کرنے والوں کو جواب۔ ویڈیو

سنت مراری باپو جو بھجن کیرتن کی وجہہ سے کافی مقبول ہیں نے کہاکہ وہ اکثر بھجن اور کیرتن کے دوران علی مولا علی مولا کے ورد بھی کرتے ہیں جس پر کافی لوگوں نے اعتراض کیا اور ان سے اس کی وجہہ سے بھی پوچھی۔

ان کا کہنا ہے وہ جان بوجھ کر یا پھر مسلم سماج کو متاثر کرنے کے لئے ایسا نہیں کرتے بلکہ ان کے اندر سے ایسا خود بہ خود نکلتا ہے جس پر ان کا قابو نہیں ہے۔

سوامی مراری باپو کاکہنا ہے کہ کچھ لوگ اپنے سیاسی مفادات کے لئے نفرت کی سیاست کرتے ہیں مگر مجھے ایسا کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔میر ے ضمیر کی آواز ہے جو میری زبان سے ادا ہوتی ہے۔ ویڈیو ضرور دیکھیں