سلمان خان کی اسلحہ ایکٹ کیس سے آزادی

جودھ پور:جودھ پور کی عدالت نے سلمان کو اسلحہ ایکٹ کے تمام الزامات سے بری کردیا۔ سلمان خان 18سال قبل کالے ہرن کا شکار اور غیرقانونی ہتھیار استعمال کرنے کے مقدمہ سامنا کررہے تھے۔

 

چیف جوڈیثرل مجسٹریٹ دلپت سنگھ راج پروہت نے 1999میں پیش ائے اس واقعہ کی مکمل سنوائی کے بعد9جنوری کو روک دئے گئے فیصلہ کو چہارشنبہ کے روز سنایا

۔سلمان خان کے وکیل نے بتایا کہ51سالہ اداکارنے عدالت سے گذارش کی تھی کہ وہ بناء لائسنس کے ہتھیار مبینہ طور رکھنے کے ’’ قصور وار نہیں ہے‘‘ جبکہ استغاثہ ان کے اس دعوے کوغلط ثابت کرنے میں ناکام رہاہے۔

 

جنوری 9کودونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد مجسٹریٹ دلپت سنگھ راج پروہت نے کو فیصلہ محفوظ کردیا اور 18جنوری کو سنانے کا اعلان کرتے ہوئے سلمان خان کو عدالت میں موجود رہنے کی ہدایت دی ۔

سلمان خان اور ان کی بہن الویرہ منگل ( جنوری17) کی شام جودھ پور پہنچے۔