ان دنوں ملک کے موجودہ حالات ‘ بالخصوص سوشیل میڈیاپر وائیرل مسیج کے ذریعہ تشدد‘ ہجومی تشدد ‘ قتل وغارت گری‘ گائے کے نام پر بے قصور لوگوں کو جان سے مارنا‘ بچے چوری کی افواہ پر پیٹ پیٹ کر نہتے اور مظلوم لوگوں کو قتل کردینے کے واقعات معمول بن گئے ہیں۔
اس ویڈیو میں جو سوشیل میڈیا پر ہی وائیرل ہورہا ہے کہ نیوز اینکر برہمی کے انداز میں ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے برسراقتدار سیاسی جماعتوں کے قائدین کو یاد دلارہی ہیں کہ مذہب یا ذات پات کی جانچ کرنا ان کی ذمہ داری نہیں ہے ۔
ان پر عوام کو بنیادی سہولتوں اور روزگار کی فراہمی کی ذمہ داری ہے۔ آر بی ائی گورنر‘ وزیر مالیہ ‘ اور دیگر کے درمیان میں نوٹ بندی کو لے کر متضاد بیانات کی وضاحت کی ضرورت ہے۔
مگر ان سب چیزوں کو چھوڑ کر سیاسی قائدین خصوص کر اقتدار پر بیٹھے ہوئے لوگ مذہبی نفرت کو فروغ دینے کاکام کررہے ہیں۔مکمل ویڈیو ضرور دیکھیں