ضروری ضابطوں پر دونوں ممالک کریں گے تبادلہ خیال۔ مختار عباس نقوی
نئی دہلی۔ مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہاکہ ہندوستان سے پانی کاجہاز کے ذریعہ سفر حج کو سعود ی عرب حکومت نے ہرجھنڈی دے دی ہے اور دنوں ممالک کے متعلق افسران ضروری کاروائی اور تکنیکی پہلوؤں پرکام شروع کریں گے تاکہ آنے والے برسوں میں حج کے سفر کو پانی کے جہاز سے بھی دوبارہ شروع کیاجاسکے۔ گذشتہ روز سعودی عرب کے مکہ مکرمہ میں مسٹر نقوی نے سعودی عرب کے حج اور عمرہ وزیر ڈاکٹر محمد صالح کے ساتھ حج2018کے تعلق سے دوطرفہ معاہدے پر دستخط کئے۔
اس دوران سعودی حکومت نے ہندوستان سے پانی کے جہاز کے ذریعہ بی حج کو دوببارہ شروع کئے جانے کو ہری جھنڈی دیکھائی ہے۔ اس موقع پر مختار عباس نقوی نے کہاکہ حج مسافروں کے لئے ممبئی کے سمندری راستے کے ذریعہ جد جانے کا سلسلہ 1995میں بند ہوگیاتھا ۔ حج مسافروں کو جہاز( سمندری راستے)سے بھیجنے پر سفر سے متعلق خرچ کافی کم ہوجائے گا۔
موجودہ دور کی نئی ٹکنالوجی اور خصوصیات پر مشتمل پانی کا جہاز ایک وقت میں چار تا پانچ ہزار لوگوں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ممبئی اور جدہ کے درمیان 2300سمندری میل کی ایک طرف کی دوری صرف3سے چار دنوں میں مکمل کرسکتے ہیں جبکہ پہلے پرانے جہاز سے سفر12سے 15دن لگتے تھے۔
مختار عباس نقوی نے کہاکہ پانی کے جہاز سے بھی حج کو دوبارہ شروع کے جانے کو لے کر گذشتہ سال ان کے نقل وحمل اور شپنگ کے وزیر نتن گڈ گری سے بھی میٹنگ ہوئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے سال سے سمندری راستے کے سفر کو بحال کردیاجائے گا۔مسٹر نقوی نے سال2018 کے سفر حج کو عازمین کے لئے مکمل ڈیجیٹل او رآن لائن کرنے کا بھی دعوی کیاہے۔
انہو ں نے کہاکہ بنامحرم کے سفر حج کو روانہ ہونے والی خواتین کے لئے علیحدہ قیام کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ1300سے زائد خواتین بناء محرم کے اس سال سفر حج پر روانہ ہونگی۔انہوں نے سعودی عرب کے وزیر سے اپنی ملاقات کو مضبط بھی قراردیا۔