واشنگٹن :امریکہ نے سعودی عرب کو ایک لاکھ ڈالر سے زیادہ کا اسلحہ فروخت کرنے کے معاہدوں کا اعلان کیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق بنیادی معاہدہ ۶۷ ؍ کروڑ ڈالر ما لیت کے ٹینک شکن میزائلوں سے متعلق ہے۔
معاہد وں کے ضمن میں سعودی عرب کو ۶۶۰۰ ٹاؤ میزائیل فروخت کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
دیگر معاہدوں میں ہیلی کاپٹروں کی مرمت او ردیکھ بھال کے لئے ۳.۱۰ کروڑ ڈالر او رمختلف نوعیت کی زمینی سواریوں کے پرزہ جات کے کے لئے ۳۰ کروڑ ڈالر شامل ہیں ۔
ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ اسلحہ کی اس فروخت کی تیاریاں صدر ٹرمپ کے گزشتہ سال مئی میں سعودی عرب کے دورے کے وقت سے کی جارہی تھیں ۔ا س دورہ میں طے پانے والے ۱۱۰ ارب ڈالر کے اسلحہ معاہدوں کے بڑے حصہ پر ابھی تک عمل درع آمد نہیں ہوا ہے۔
سعودی ولیعہد اور وزیر اعلی او روزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعرات کو امریکی وزیر دفاع جیمس میٹس کے ساتھ متعد د امو ر پر تبادلہ خیال کیا ۔
واضح رہے کہ سعودی ولیعہد منگل کے روز تین ہفتوں کے سرکاری دورے پر وشنگٹن پہنچے تھے۔انہوں نے وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے ۔