اسلام آباد:ڈیفنس منسٹر خواجہ شریف آصف نے ہفتہ کے روز کہاکہ پاکستان حکومت نے سابق فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کو سعودی عربیہ کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف لڑائی کے تشکیل دی گئی فوج کی نگرانی کی باضابطہ اجاز ت دی ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران منسٹر نے جیو ٹی وی چینل کے جیگرا پروگرام کے دوران اور اس بات کا انکشاف کیاہے۔سابق فوجی سربراہ کے اسلامک ملٹری اتحاد کے اعلان کے بعد میڈیا میں کافی تنازع کھڑا گیا۔
اتحادی فوج سعودی عربیہ کے ڈیفنس منسٹر محمد بن سلمان ال سعود نے ڈسمبر15‘سال2015میں تشکیل دی تھی۔تفصیلات بتاتے ہوے آصف نے کہاکہ سعودی حکومت نے پاکستان سے تحریری منظور ی طلب کی تھی جو دیدی گئی ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہاکہ ’’ مذکورہ معاملے شخصی نہیں بلکہ دو ممالک کے درمیان کا ہے‘‘۔ابتداء میں جب یہ ملٹری اتحاد تشکیل دیا گیا تھاتب اس میں34ممبران موجود تھے۔
عما ن او ر دیگر ممالک کو ملاکر اب یہ 41ممبران پر مشتمل ہے۔سعودی عربیہ‘ پاکستان‘ ترکی‘ یو اے ای‘ بحرین ‘ بنگلہ دیش‘ تونیسیا‘ سوڈان ‘ ملیشیاء‘ مصر‘ یمناور دیگر مسلم ممالک اس اتحاد کا حصہ ہیں۔