اسٹیج ڈرامے’ شہنشاہ کی زندگی‘ میں شرکت کرنے والی سعودی اداکارہ نجات مفتاح مسرور
ریاض۔ سعودی عرب میں عوام کے لئے منعقدہ تھیٹر شو میں شرکت کرنے والی پہلی سعودی خاتون اداکارہ نجات مفتاح کا کہنا ہے کہ وہ جمعہ کو پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈرامہ ’ حیاۃ الامبرا طور‘ ( شہنشاہ کی زندگی)میں جلوہ گر ہونے پر بہت مسرور ہیں۔نجات کے مطابق انہوں نے اس سے قبل تھیٹر نہیں کیاتھا اور یہ ان کا پہلا تجربہ ہے۔ سعودی اداکارہ نے بتایا کہ مذکورہ ڈرامے میں ان کی شرکت اتفاقی طور پر ہوئی۔
نجات کو ایک سہیلی کے ذریعہ اس بات کا علم ہوا تھا کہ ’ الستاہر الحمراء‘ گروپ میں ادکاری کے حوالے اڈیشن ہورہے ہیں۔ایک ماہ قبل نجات اس اڈیشن میں شریک ہوئیں اور ان کا انتخاب عمل میں آگیا۔ائی ٹی شعبے کے طالبہ نجات نے واضح کیا کہ نہیں ڈرامے میں ’ ازما‘ کے شر پسند کردار کے لئے چنا گیا اور انہوں نے تین ہفتوں تک ڈرامے کی ریہرسل میں شرکت کی ۔
نجات کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ اپنی بیٹی کے فن کی دنیا میں داخل ہونے پر اندیشوں کا شکار تھیں۔تاہم نجات کی کارکردگی کو دیکھے کے بعد یہ اندیشے حوصلہ افزائی میں تبدیل ہوگئے۔ نجات کے مطابق انہیں ڈرامے کی ٹیم کی جانب سے بھر پور تعاون حاصل ہورہا ہے اور ایسی کوئی چیز پیش کرنا ممکن نہیں جو انہیں یانجات کو مطمئن نہ کرے۔
دوسری جانب ’الستائر الحمر‘ گروپ میں فنی شعبے کے سربراہ عبدالخالق بن رافعہ نے بتایا کہ ’مذکورہ ڈرامہ شہنشاہ کی زندگی‘ والٹ ڈزنی کے شاہکاروں میں سے ہے۔
یہ دراصل ایک فلم تھی جس کو ایسے ڈرامے میں بدل لایاگیا جو خاندان ے ساتھ دیکھنے کے لئے مناسب ہو اور اس میں سعودی رنگ کا اضافہ کیاگیا ۔ عبدالخالق کے مطابق اس ڈرامے کو 2017میں جدہ شہر میں چار مرتبہ پیش کیاگیا۔ تاہم نئی بات یہ ہے کہ سعودی عرب میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کی تھیٹر میں شرکت ہوئی ہے ۔ ڈرامے کے گذشتہ چار شوز میںیہ کردار مرد اداکار نے ادا کیاتھا۔