نیویارک:سعودی عربیہ ستمبر11متاثرین کی جانب سے داخل کردہ مقدمہ سے اس کو خارج کرنے کا مطالبہ کیاکیونکہ سعودی عربیہ کے اس حملے میں کسی بھی طرح کے تعلق کاکوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔
سعودی عربیہ کے وکلاء میناہٹن عدالت میں درخواست پیش کی چودہ سال بھی اب وقت آگیاہے کہ اس کو 100بلین ڈالرقانونی چارہ جوئی مقدمہ سے خارج کیاجائے ۔
یہ اس دعوی کے خلاف میں کہاگیاہے جس میں سعودی عربیہ پر ہزاروں صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ کے ذریعہ ستمبر11کے حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو مالی امداد کا شبہ ظاہر کیاگیا ہے ‘ مگر ان دستاویزات میں مذکورہ حملے کے متعلق سعودی عرب کے تعلقات پر ٹھوس ثبوت کے تحت الزامات ثابت نہیں کئے جاسکے۔
ستمبر11کے متاثرہ خاندانوں کی نمائندگی کرنے والا نیوجرسی نژاد ایک ادارہ نے دراخواست داخل کرنے کے بعد مملکت سعودی عربیہ کے خلاف اس ضمن میں پختہ شواہد کی موجودگی کا دعوی کیاتھا۔