ریاض:مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عربیہ کے سکیورٹی فورسس نے مدینہ او رجدہ میں دھاووں کے دوران 10مشتبہ دہشت گردوں کو اپنی تحویل میں لیا ہے ۔
مذکورہ دھاوے دہشت گرد حملوں سے نمٹنے کے لئے ایک مخصوص احتیاطی مہم کے طور پر کئے گئے تھے۔ سرکاری طور پر گرفتاریوں کے متعلق کوئی بیان ا ب تک منظر عام پر نہیں آیا
او رنہ ہی وزرات داخلہ کی جانب سے دھاؤں او ر گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے ‘ تاہم زینہو نے بتایا کہ پورٹل کی اطلاع کے مطابق گرفتار مشتبہ دہشت گرد وں کے پاس سے گنس اور داھارداری ہتھیار برآمدہوئے ہیں۔
پچھلے ماہ سعودی عربیہ نے16دہشت گردو بشمول تین سعودی اور 10پاکستانیوں کوجدہ میں اسی طرح کے دھاؤں میں گرفتارکیاتھا
’ جبکہ دودہشت گرد پولیس کے ہاتھو ں مارے گئے تھے۔
سعود ی عربیہ پچھلے کئی سالوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے ‘ بالخصوص دعوت اسلامی کے دہشت گرد گروپوں کے خلاف سعودی عرب کی مہم شدید ہے۔