دبئی 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انتہائی عجیب و غریب اور ناقابل یقین حیرت انگیز واقعہ میں جو اگرچہ مشرق وسطیٰ میں عام ہے سعودی عرب کے ایک شہزادہ نے اپنے 80 عقابوں (شاہین) کی منتقلی کیلئے ایک پاسنجر جیٹ طیارہ کے تمام ٹکٹس خرید لئے۔ ایڈٹ پر پوسٹ کردہ ایک تصویر میں جو سوشیل میڈیا پر کافی عام ہوگئی، کئی نشستوں پر عقابوں کو مسافرین کے درمیان زنجیروں سے باندھ کر بیٹھا دکھایا گیا ہے۔ ریڈٹ کے استعمال کنندہ ایک فوٹو گرافر نے اس تصویر کو آن لائن پر پوسٹ کرتے ہوئے اس کیساتھ لکھاکہ ’’میرے کپتان دوست نے مجھے یہ تصویر بھیجی ہے۔ سعودی شہزادہ نے اپنے 80 عقابوں کیلئے ٹکٹ خریدا تھا‘‘۔ یہ خبر متحدہ عرب امارات کے مشہور انگریزی روزنامہ خلیج ٹائمز میں بھی شائع ہوئی ہے۔ عقاب متحدہ عرب امارات کا قومی پرندہ بھی ہے اور طیاروں کے ذریعہ عقابوں کی منتقلی خلیج عرب کے ممالک میں عام بات ہے۔