سعودیہ میں تلنگانہ کے متعدد افراد پریشان حال

حکومت سے این آر آئی پالیسی کے اعلان کا مطالبہ ۔ دستخطی مہم جاری
حیدرآباد 27 فروری (سیاست نیوز) سعودی عرب میں مقیم تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے تلنگانہ حکومت سے ٹی این آر آئی پالیسی کا اسمبلی کے گرمائی اجلاس میں اعلان کرنے کا مطالبہ کیا۔ تلنگانہ گلف ایمپلائز سے وابستہ ملازمین نے سعودی عرب میں مقیم تنظیم کے سعودی عرب کے صدر شبیر پاشاہ کے ساتھ مولوی سید عبدالعلیم ہاشمی نے تحریک کے تعاون کی خواہش کی۔ اس موقع پر انھوں نے کہاکہ تشکیل تلنگانہ کے چار سال گزرنے کے باوجود تاحال ٹی این آر آئی پالیسی کا چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ نے اعلان نہیں کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ یہاں ملازمتیں کرنے والے کافی پریشان ہیں۔ انھوں نے اس دستخطی مہم میں حصہ لینے اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والوں کو بھی اس مہم میں شامل کرنے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر رئیس خان، شوکت شیخ، محمد اسحاق اور دوسروں نے دستخطی مہم میں حصہ لیتے ہوئے تائید کا اظہار کیا۔