سر ی نگر:حفاظتی دستوں کی فائرینگ میں د وعام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف علیحدگی پسندوں کی متحدہ قیادت نے ہفتہ کے روز وادی کے بندکا اعلان کیاہے۔
درایں اثناء کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لئے بند کے اعلان کے بعد وادی میں حفاظتی دستوں کو مزید چوکس کردیاگیا ہے۔
سری نگر میں احتجاجیوں پر حفاظتی دستوں کی فائرینگ میں د وعام شہری ہلاک ہوگئے تھے۔
ایک شہری کا جمعرات کے روز شری نگر کے رنگریتھ علاقے میں پتھر بازی کرنے والوں میں سے ایک کی ایس ایس بی جوانوں کی فائرینگ میں ہلاکت ہوئی ۔
جبکہ دوسری موت ساوتھ کشمیر کے اروانی گاؤں میں بیج بیہارا علاقے میں سیکورٹی فورسس اور دہشت گردوں کے درمیان میں جاری انکاونٹر کی زد میںآکر ایک عام شہری جمعہ کے دن ہلاک ہوگیا۔