سری لنکا: راحت کاری کے کام کرنے والے کو مزید نعشیں مل رہی ہیں۔ اموات146تک پہنچ گئے

کولمبو: سری لنکا میں اتوار کے روز کیچڑے میں دبے مزیدنعشیں راحت کاری عملے کے ہاتھ لگی اسی کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 146تک پہنچ گئی ہے جبکہ 112اب تک لاپتہ ہیں۔اتوار او رپیر کے روز مزید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے مگر اب موسم خوشگوار ہے ۔ پچھلے دودنوں میں ہوئی خطرناک بارش کی وجہہ سے 100,000کے قریب لوگ ملک کے مغربی اور جنوبی حصہ سے نقل مقام کرچکے ہیں۔

راحت کاری مشن میں لگے ہوئے آرمی میجر جنرل سوداناتھا راناسنگے نے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں سپاہی سڑکوں کی صفائی کررہے ہیں جبکہ دیگر لوگ کشتوں کے ذریعہ یہاں پہنچ رہے ہیں۔ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق لوگ گھٹنوں تک سیلاب کے پانی میں پھنسی ہوئے ہیں اور فوج کی ٹرانسپورٹ ٹرک ریلیف سپلائی کے ساتھ ساتھ پھنسی ہوئے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا بندوبست بھی کررہے ہیں۔

یواین نے کہاکہ حکومت کی درخواست پر وہ امدادی کاموں میں حصہ لینے کو تیار ہے۔ یواین نے وعدہ کیا ہے کہ وہ واٹر پلانٹ ٹیبل‘ خیمے اور دیگر سامان نقل مقام کرنے والوں کو مہیا کریگا۔ہندوستان نے پانی کے جہاز سے امداد سامان روانہ کیاہے جبکہ امریکہ او رپاکستان نے بھی امداد روانہ کرنے کا اعلان کیا۔پچھلے مئی میں زمین کھسکنے کے ایک بڑے واقعہ میں ایک سولوگوں کی جان گئی تھی۔