جئے پور:سابق مرکزی وزیرارون شوری نے کہاکہ تم شعبہ حیات میں چین کی قیادت قابل اور ’’زیاد ہ تعلیم یافتہ ہے‘‘ ۔ قابل غور بات ہے کہ شوری کا یہ بیان سکم کی سرحد پر کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ’’ قومی سطح بڑا چیالنج ایک ایسی قیادت کاانتخاب کرنا تھا جوسالمیت‘صلاحیت اور توقف رکھ سکے‘‘۔
ایک سمینار جس کاعنوان’ٹالک جرنلزم‘ تھا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’ اگر ہم تقابل کریں ہمارے تحصلیدار اور اس کے ہم منصب چینی عہدیدار کے درمیان توچین اور ہندوستان دونوں میں‘ہمارے پاس پولیٹ بیورو کابینہ کے ساتھ موجود ہے‘ وہ ( مذکورہ چینی)زیادہ تعلیم یافتہ ہیں‘‘۔
واجپائی کی این ڈی اے حکومت کے سابق وزیر شوری نے کہاکہ ’’ ہمارے پاس سردار پٹیل اور پنڈت نہرو جیسے لیڈران بھی ائے ہیں جنھوں نے ہندوستان کو بناء نقصا ن کے ترقی دلائی ہے ۔ مگر موجود ہ قیادت میں عدم تحفظ کا احساس‘ تکبر بھرا ہوا ہے‘‘ ۔
ارون شوری نے مودی اور بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار کی طرف اشارہ کیا جس نے چار سال قبل این ڈی اے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی مگر بی جے پی کی مدد سے بہار میں حکومت بنائی ہے