سرجیل کے جشن پر اپوزیشن کی اسٹرائیک‘ ممتا بولی ‘ نہیں منائیں گے

جاویڈیکر کا جواب 29ستمبر کی سالگرہ نہیں دیش بھکتی ہے‘ منانا ضروری نہیں
یونیورسٹی گرانڈ کمیشن کی طرف سے یونیورسٹیوں کو 29ستمبر کے ’سرجیکل اسٹرائیک ڈے‘ منانے کا ہدایت دئے جانے کو لے کر جمعہ کو زبردست سیاسی نااتفاقیاں دیکھنے کو ملیں۔

مغربی بنگال میں برسراقتدار ترنمول کانگریس ے کہاکہ ریاست میں اس پر عمل نہیں کیاجائے گا۔ساتھ ہی پارٹی نے الزام لگایا کہ یہ بی جے پی کے سیاسی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ وہیں مرکزی حکومت نے کہاکہ اس سے دیش بھکتی جھلکتی ہے‘ سیاسی نہیں۔

بہرحال مرکزی حکومت نے کہاکہ پی او کے حصوں پر سرجیکل اسٹرائیک کی دوسری سالگرہ منانا یونیورسٹی او رہائیر ایجوکیشن پر لازمی نہیں ہے۔جمعہ کے روز ایچ آر ڈی منسٹر پرکاش جاویڈیکر نے کہاکہ یونیورسٹی کو اعلامیہ جاری کیاگیا ہے نے کہ انہیں ہدایت جاری کی گئی ہے۔

اپوزیشن تنظیموں کی جانب سے لگائے گئے سرجیکل اسٹرائیک پر سیاست کرنے کے الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے جاوڈویکر نے کہاکہ اپوزیشن کا تبصرہ بے بنیاد او رغلط ہے۔انہوں نے کہاکہ یوجی سی کی طرف سے تقریب کے لئے جو پروگرام تفویض کیاگیا ہے اس میں فوجیوں کی شہادت کے متعلق سابق فوجی ملازمین لکچرر‘ این سی سی کیڈٹ پریڈ شامل ہے۔

وہیں مغربی بنگال کے وزیر تعلیم نے بی جے پی پر الزام عائد کیا ہے وہ فوج کی شبہہ خراب کررہی ہے اور اس پر سیاست کررہی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں فوجیوں کی شہادت کو خراج پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کا قربانیاں پر سیاست سے گریز کیاجانا چاہئے۔

ٹی ایم سی کے الزامات پر تبصرے کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہاکہ مرکز کے ہر ایک فیصلے کی مخالفت کرنا حکومت کی عادت بن گئی ہے۔