نئی دہلی:پنچاب کانگریس یونٹ کے صدر کیپٹن امریندر سنگھ نے چہارشنبہ کے روز اعلان کیا ہے کہ کرکٹر سے سیاست داں بننے والے نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور سدھو28نومبر کو کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گی۔
امریندرسنگھ ٹوئٹ کرکے بھی اس بات کی اطلاع دی ہے کہ’’ میں مسرت کے ساتھ اس بات کااعلان کررہاہوں کہ نوجوت کور سدھوباضابطہ طور پر کانگریس میں28نومبرکوشمولیت اختیارکرلیں گی‘‘۔
نوجوت کور سدھو نے اکٹوبر8کو بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔سابق ہاکی کھلاڑی پرگت سنگھ شیرومن اکالی دل( ایس اے ڈی) سے پنجاب میں وابستہ ہیں اور وہ جالندھر کنٹونمنٹ حلقہ کی کی ریاستی اسمبلی میں نمائندگی کرتے ہیں۔
اس اعلان کے بعد یہ بھی قیاس لگایا جارہا ہے آنے والے دنوں میں نوجوت سنگھ سدھوبھی کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔