اگرہ۔ منگل کے روز اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا نے دسویں جماعت او ربارہویں جماعت کے طلبہ ہندو مہاسبھا کے لیڈر ونائیک دامودار ساورکر کی یوم پیدائش کے موقع پر چاقوؤ ں کی تقسیم عمل میں لائی۔
ہندو مہاسبھا کے ترجمان اشوک پانڈے نے کہاکہ ساورکر کا خواب تھا کہ”راجنیتی کا ہندو کرن اور ہندو کا سینکی کرن“۔انہو ں نے کہاکہ ”مودی نے لوک سبھا الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیت حاصل کی ہے“۔
ہم اب دوسر ے حصہ کی بھرپائی کررہے ہیں اور چاقوؤں کی تقسیم کے ذریعہ ہندو سپاہی تیار کررہے ہیں“۔انہوں نے مزید کہاکہ ”اگر ہندو چاہتے کہ وہ خود کو اپنے ملک کو بچائیں‘ توانہیں ہتھیار چلانا سیکھنا چاہئے“۔
مہاسبھا کی قومی سکریٹری پوجاشاکون پانڈے نے کہاکہ یہ وہ اقدام ہے جس کے ذریعہ ہندوؤں کی حوصلہ افزائی او رانہیں خودمختار بنایاجائے‘ بالخصوص نوجوان نسل کو چاقوؤں کے ذریعہ خود کی حفاطت کیسے کریں“۔
انہوں نے کہاکہ امتحانات میں بہتر نشانات سے کامیاب ہونے والے طلبہ میں انہوں نے چاقو کے ساتھ بھگوت گیتا کی تقسیم عمل میں لائی ہے‘ کیونکہ انہیں اس بات کا اندازہ ہوجائے کہ کیسے او رکہاں اس ہتھیار کا استعمال کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ انہیں اس بات کا احساس ہوجائے کہ وہ اپنی بہنوں‘ بیٹیوں اور دیگر فیملی ممبرس کی حفاظت کے لئے آزاد ہیں“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ جرائم کے کئی واقعات ہیں اور انہیں اپنی حفاظت میں مذکورہ ہتھیاروں کے استعمال کے طریقے سے بھی واقف کرایاجائے گا۔
قبل ازیں مودی نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہاتھا کہ ”ویر ساورکر کی حب الوطنی ناقابل تسخیر ہے اورانہوں نے ملک کی تعمیر کے لئے کئی لوگوں کو متاثر بھی کیاہے“۔ بی جے پی کے دیگر لیڈران بشمول ایل کے اڈوانی‘ سمترا مہاجن او ردیگر نے بھی ساورکر کو خراج پیش کیا