ان دنوں سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائیر ہورہا ہے جس میں رینوکا جین بتارہی ہیں کہ ایم آر پی میں جی ایس ٹی بھی شامل ہونے کے باوجود صارفین سے جی ایس ٹی کے نام پر دھڑلی سے رقومات وصولنے کاکام کیاجارہا ہے۔
اس ویڈیو میں رینوکا جین بتارہی ہیں کہ مختلف ادارے ‘ان لائن شاپنگ کی ویب سائیڈ پر ایم آر پی سے ہٹ کر جی ایس ٹی کے حوالے سے رقم وصولنے کاکام کیاجارہا ہے ۔
انہوں نے ویڈیو میں کچھ بل بھی دیکھائے جس میں کس طرح ایم آر پی کے علاوہ جی ایس ٹی کے نام پر رقم لوٹنے کاکام کیاجارہاہے ۔ ویڈیو میں دیکھائے جانے والے بلوں میں جی ایس ٹی ‘ سی جی ایس ٹی کی رقم کو ملا نے کے بعد جو رقم بنتی ہے وہ پیسے صارفین سے حاصل کئے جارہے ہیں۔
رینوکا جین کا کہنا ہے کہ ایم آر پی میں ہی جی ایس ٹی بھی شامل رہتا ہے ۔ اس ویڈیو کا مشاہدہ کرنے کے بعد آپ کو سمجھ میںآجائے گا کہ کس طرح حکومت اور تجارتی مراکز عوام کو جی ایس ٹی کے نام پر لوٹ رہے ہیں ۔
پیش ہے ویڈیو