سالگرہ پر مبارکباد دینے والوں کا دلیپ کمار نے شکریہ ادا کیا

ممبئی:شہنشاہ جذبات فلمی اداکاردلیپ کمار نے اپنی 94ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد پیش کرنے والے اور ان کے لئے دعائیں مانگنے والے مداحوں کا پیغام کے ذریعہ شکریہ ادا کیا۔دلیپ کمار نے اتوار کے روز ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ’’ تمام پیغامات کاشکریہ‘‘۔

فلمی اداکار کواتوار کے روز94سال کے ہوگئے ۔ لیلاوتی اسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر میں انہیں پیر وں میں سجن اور درد کی شکایت کے بعدشریک کیاگیا تھا۔اداکار نے کہاکہ ٹوئٹر سے موصول مبارکبا د کے پیغام سے ان کا دل بھرآیا۔

انہوں نے کہاکہ دل کو چھوجانے والے آپ کی مبارکباد سے میری انکھیں بھر ائی ہیں‘‘۔سال1944میں جوار بھاٹا فلم سے اپنے ایکٹنگ کیریر کا آغا ز کرنے والے اداکار کا پیدائشی نام یوسف خان ہے۔

بعدازاں انہوں نے اپنا اسکرین نام دلیپ کمار رکھ لیا۔ انہوں نے 1998میں ائے ان کی فلم قلع میں کام کرتا ہوا آخری بار دیکھا ہے۔انہیں سال 1994میں داد ا صاحب پھالکی ایوارڈ اور سال2015میں پدما وبھوشن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

انہوں نے دیوداس‘ مغل اعظم ‘ گنگا جمنی ‘ کرانتی اور سوداگر جیسے کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں۔ دلیپ کمار نے ٹوئٹر پر ایک فوٹو بھی شیئر کی جس میں ان کی اہلیہ ماضی کی اداکارہ سائیرہ بانواسپتال میں اُن کے ساتھ کیک کاٹ رہ ہیں اور کیپشن میں لکھا ہے کہ’’ سائیرہ نے کیک کاٹنے میں میری مدد کی‘‘۔
ائی اے این ایس