بھوپال: لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر مدھیہ پردیش کی اہم نشست مانی جانے والی بھوپال حلقہ لوک سبھا سے بی جے پی سادھوی پرگیا سنگھ کو میدان میں اتارنے کی تیاری کررہے ہیں ۔ جبکہ کانگریس پارٹی سے کانگریس سینئر لیڈر ڈگ وجے سنگھ رہیں گے ۔ واضح رہے کہ سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکور بی جے پی میں شامل ہوگئی ہیں او رسادھوی پر مالیگاؤں میں بم بلاسٹ کا الزام ہے ۔ اس بلاسٹ میں چھ لوگ مارے گئے تھے او رکئی زخمی ہوئے تھے ۔
اس موقع پر سادھوی میڈیا سے با ت کرتے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن لڑیں گی بھی اور جیتیں گی بھی ۔ اس موقع پر ان کے ساتھ مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان ، رام لال اور پربھات جھا بھی موجود تھے ۔
Sadhvi Pragya Singh Thakur in Bhopal: I have formally joined BJP, I will contest elections and will win also. #LokSabhaElections2019 pic.twitter.com/siAsXSMm1U
— ANI (@ANI) April 17, 2019