سمبھال(یوپی):متنازع ہندوتوا لیڈر سادھوی پراچی نے آج کہاکہ یوگی ادتیہ ناتھ کے چیف منسٹربننے کی وجہہ سے اترپردیش دوسراپاکستان بننے سے بچ گیا۔
سادھوی پراچی نے رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اترپردیش کا چیف منسٹر بن کر یوگی ادتیہ ناتھ نے نہ صرف عوامی امنگوں او رجذبات کا احترام کیا ہے بلکہ اترپردیش کو دوسرا پاکستان بننے سے بچالیا۔
ادتیہ ناتھ کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یوپی حکومت کو چاہئے کہ وہ سابق دور میں ہوئی کاموں کی تحقیقات کرے جس کے بعد ان کی حقیقت پوری طرح سامنے آجائے گی‘‘۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یوپی حکومت کوچاہئے کہ وہ ریاست میں شراب پر بھی امتناع عائد کرے