ٹائمزانڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق کرناٹک کے سابق وزیر وسینئر بی جے پی لیڈر سریش کمار نے بنگلور میں پیر کے روز آرایس ایس کارکنوں کو مصلح بنانے کی حمایت کی۔
شیواجی نگر میں دونامعلوم موٹر سیکل سوار وں کے حملہ میں ہلاک مقامی آر ایس ایس کارکن ردراش کے قتل کے خلاف منعقدہ احتجاجی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سریش کمار نے کہاکہ اگر پولیس آر ایس ایس کارکنوں کی حفاظت نہیں کرسکتی تو انہیں ہتھیار رکھنے کی اجاز ت دے۔
انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ کٹاپہ‘ پروین پجاری‘ راجو‘ رادراش تمام آر ایس ایس کارکنوں کے قتل کے بعد یہ بات صاف ہوگئی ہے کہ پولیس ہماری حفاظت میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم پولیس کمشنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اگر ہماری حفاظت نہیں کرسکتے ہیں تو ہمیں ہتھیار رکھنے کا لائسنس دیں۔ ہم مظلوم نہیں جنگجو ہیں اور ہمیں خود کو محفوظ رکھنا آتا ہے۔ سینئر بی جے پی لیڈر شوبھا کرندالجی نے ملک کے مختلف مقامات پر آ رایس ایس اور بی جے پی مشنری پر کئے جانے والے حملو ں سونچی سمجھی سازش کاحصہ قرارد یا۔ر
دارش 35سالہ جوان آر ایس ایس کارکن تھا جس کو گا آر ایس ایس کی ایک تقریب سے واپسی کے دوران کاماراجہ روڈ پر دو نامعلوم موٹر سیکل سواروں نے روک کر قتل کردیا تھا
۔قتل کے بعد شیواجی نگر علاقہ میں جہاں پرقتل کا واقعہ پیش آیا تھاآر ایس ایس کارکنوں نے بندکااعلان کیاتھاجبکہ چار پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں پولیس کی جانب سے امتناعی احکامات بھی جاری کردئے گئے تھے۔