لیڈنگ لیڈنگ ۔ 7 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے جزیرہ لومبوک میں آئے 7.0 شدت کے زلزلہ میں جو مسجد شہید ہوگئی تھی ، اُس کے ملبہ سے آج فوجیوں نے ایک شخص کو زندہ باہر نکال لیاجبکہ ساحلوں پر جزوی طورپر منہدم ہوٹلوں کی لابی میں سیاحوں کی کثیرتعداد امداد کی منتظر ہے۔ یاد رہے کہ اب تک ہلاکتوں کی تعداد 100 بتائی گئی ہے جبکہ کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ دیہی علاقوں میں صاف پانی ، غذا ادویات اور خیموں کی شدید قلت بتائی جارہی ہے ۔ بچاؤ کاری ٹیمیں ملبہ میں پھنسے ہوئے لوگوں کو ہنوز تلاش کررہی ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا بھی اندیشہ ہے۔