میرٹھ: ریٹائرڈکرنل کے مکان سے تقریباًسو غیر قانونی درآمد کردہ آتشیں اسلحہ‘117کیلو نیل گائے کا گوشت‘ کالے ہرن اور چیتا کے سینگ اور کھال برآمد کئے گئے۔
ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلیجنس نے تقریباً 17گھنٹے طویل دھاوے میں عالمی سطح کے شکاریوں کا جال بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کرنل کا بیٹا پرشانت قومی سطح کا نشانہ باز ہے اور اس مقدمہ کا کلیدی مشتبہ شخص بھی ہے۔
دھاوے میں ایک کروڑ روپئے نقد رقم اور دولاکھ کارتوس بھی برآمد کئے گئے۔ سلوانیہ کے ایک شہری کو کل دہلی ائیر پورٹ پر گرفتار کرنے کے بعد اس ریاکٹ کا پتہ چلا۔