ریلائینس کے فائبر براڈ بینڈ سرویس کا 1,100 شہروں میں آغاز

ممبئی ۔ /5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے امیر ترین تاجر مکیش امبانی نے مفت وائس کالس اور سستے ڈیٹا کے ساتھ موبائیل ٹیلی فون کی دنیا کو ہلادینے کے بعد اب الٹرا ہائی اسپیڈ فکسڈ لائین فائبر براڈ بینڈ برائے ہومس و انٹراپرائزس کا آغاز کیا ہے ۔ یہ براڈ بینڈ ملک کے 1,100 شہروں میں شروع کیا گیا ۔ امیزان جیسے کٹر حریف تاجروں کے خلاف ایک مضبوط ’’ای کامرس‘‘ پلیٹ فارم بنانے کا بھی مقصد اس اعلان میں شامل ہے ۔ نئی پیشکش کے ساتھ توانائی اور پیٹرو کیمیکل تجارت کو بھی مضبوط بنانے میں مدد ملے گی ۔ آئیل ٹو ٹیلی کام کی تجارت دوگنی ہوگی ۔ ریلائینس انڈسٹریز سال 2025 ء تک ٹیلی کام کے ذریعہ 125 بلین ڈالر تجارت کے نشانہ کو پالے گی ۔ مکیش امبانی نے کہا کہ صارفین اس نئے فکسڈ لائین براڈ بینڈ کے لئے /15 اگست سے رجسٹریشن شروع کرسکتے ہیں ۔ لیکن انہوں نے اس سرویس کی شروعات کی تاریخ نہیں بتائی ۔ اس سرویس کے بعد ایک فائبر فراہم کیا جائے گا جو تیز رفتار پر مبنی انٹرنیٹ ہوگا ۔ یہ عصری تقاضوں کوپورا کرنے میں مددگارہوگا جسے سب سے وسیع تر ٹی وی اسکرین ، ملٹی پارٹی ویڈیو کانفرنس وغیرہ میں مدد ملے گی ۔