ممبئی:جمعرات سے ریلائنس جیو فون کی پری بکنگ کی شروعات عمل میں آچکی ہے۔
http://www.jio.com/en-in/book-jio-phone
مذکورہ لنگ پر کلک کرنے کے بعد ویب پر دستیاب درج تفصیلات کی خانہ پری کے ذریعہ فون کی بگنگ ممکن ہے۔ اس کے علاوہ آف لائن طریقہ کار یہ ہے کہ صارفین جیو ریٹلرس اور ریلائنس ڈیجیٹل اسٹورس سے بھی اس فون کی بکنگ کراسکتے ہی۔ پانچ سو روپئے کی ادائی کے بعد فون کی بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔
فون کی ڈیلیوری کے وقت ماباقی رقم کی ادائی جو سکیورٹی ڈپازٹ کے طور پر صارفین سے حاصل کی جارہی ہے اس پانچ سو رقم کی جو ڑ دی جائے گی۔ بتایا جارہا ہے کہ پندرہ سو روپئے میں فراہم کئے جانے والے اس انڈرائیڈ فون کی قیمت 1500روپئے مقرر کی گئی اور فون کی ڈیلوری کے وقت صارفین کو صرف ایک ہزار روپئے ہی ادا کرنا پڑیگا۔جیو فون صارفین چھتیس ماہ بعد اپنا فون واپس کرتے ہوئے سکیورٹی ڈپازٹ کی رقم بھی واپس طلب کرسکتے ہیں۔
پربکنگ کے بعد فون فرسٹ کم فرسٹ ٹیک کی بنیاد پر کمپنی صارفین کو فون فراہم کریگی۔ بتایا جارہا ہے کہ فون کا فی خصوصیتوں کا حامل ہے۔ کمپنی نے فون کالنگ ہمیشہ کے لئے مفت رکھی ہے۔ اس کے علاوہ انٹرنٹ ڈیٹا واجبی قیمتوں پر دستیاب رہے گا۔ جبکہ جیو فون پر کمپنی کی جانب سے غیر معمولی ڈیٹا فراہم کیاگیا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی ہر ماہ ایک سو53روپئے میں فری وائس اور ان لمیٹڈ ڈیٹا فراہم کرے گی۔