ریشم اور سونے سے تیار کردہ قرآن کریم عوام کی زیارت کیلئے پیش

کابل ۔12 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) افغان خطاطی کے ماہرین کی جانب سے دو برسوں میں ریشم کے کپڑے اور سونے کے پائوڈر سے تحریر کردہ قرآنِ کریم کو ماہ رمضان کی مناسبت سے عوام کی زیارت کیلئے پیش کیا گیا۔دنیا بھر میں اپنی نوعیت کے انوکھے ترین نسخوں میں شامل اس شہہ پارے کی فیروز کوہ انسٹیٹیوٹ میں نمائش کی جا رہی ہے۔قران کریم منصوبے کو عمل پذیر دینے والے ماہر محمد تمیم صاحب زادے نے کہا کہ قرآن کریم کے ریشم سے بنے صفحات پرخاص کام کرنا ایک کٹھن لیکن پر ذوق عمل ہے۔انہوں نے بتایا کہ قرآن کریم کے ہرصفحے پر تذہیب کام کی تیاری میں ایک ہفتہ لگا ہے، اس کا وزن 8.6 کلوگرام ہے اور اس کے صفحات کی تعداد 610ہے، اس میں ستعمال کردہ آرائش و زیبائش کا تعلق انیسویں صدی کے کام سے ہے۔قرآن کریم کی تیاری پر 305 میٹر ریشم کا کپڑا استعمال کیا گیا۔