نئی دہلی 3 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ریاض سے ممبئی آنے والی جیٹ ایرویز کی پرواز جس میں 150 افراد سوار تھے، جو زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے جبکہ طیارہ اُترنے کے تھوڑی دیر بعد رن وے سے پھسل پڑا۔ تمام مسافروں کا محفوظ تخلیہ کروالیا گیا۔ کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ حادثہ کی حقیقی وجہ کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ ایرلائنز نے کہاکہ پرواز 9W523 جس میں 142 مسافر اور 7 ارکان عملہ سوار تھے، ریاض سے ممبئی 3 اگسٹ کو آرہی تھی۔ ریاض ایرپورٹ سے پرواز کرنے کے کچھ دیر بعد رن وے سے پھسل پڑی۔ مسافروں اور ارکان عملہ کو محفوظ طور پر اُتار لیا گیا۔ کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔