نلگنڈہ۔/28 مارچ، ( سیاست نیوز) سینئر کانگریس قائد و ڈپٹی سی ایل پی لیڈر مسٹر کے وینکٹ ریڈی کی ایوان میں اسپیکر پر حملہ کرنے کے الزام میں اسمبلی کی رکنیت کو منسوخ کردیا گیا تھا کی سیکوریٹی کو بھی ضلع مہتمم پولیس نے واپس لے لیا تھا، آج نلگنڈہ کا دورہ کیا وہ آج حیدرآباد سے بذریعہ کار قومی شاہراہ نمبر 65 پر واقع پنتنگی ٹول پلازا پر پہنچنے پر سیکورٹی عہدیداروں کی عدم موجودگی پر ٹول پلازا ملازمین نے راہداری ادا کرنے کی خواہش پر وہ اپنے طور پر فوری ٹول ٹیکس ادا کرتے ہوئے اپنے سفر کو جاری رکھا۔ اس کی اطلاع پر ضلع کے کانگریس حلقوں میں حکومت کے اس اقدام پر ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔