نئی دہلی: ہندوستان کی جمہوریت کو موجودہ حالات میں لاحق خطرات کے خلاف طلبہ اور سماجی کارکنوں نے سنسد مارچ منظم کیا۔ حیدرآباد یونیورسٹی کے سابق اسکالر روہت ویمولہ اورلاپتہ جے این یو طالب علم نجیب احمد کی ماں بھی اس مارچ میں شریک تھیں۔
احتجاجیو ں نے منڈی ہاؤس سے جنتر منتر تک احتجاجی مارچ نکالتے ہوئے نعرے بلند کئے۔ انہوں نے روہت ویمولہ کے ساتھ انصاف کامطالبہ کیا جس نے جنوری میں خودکشی کرلی تھی۔ اسی طرح نجیب احمد کا پتہ لگانے پر بھی زوردیاجو اے بی وی پی کارکنوں سے لڑائی کے بعد15اکٹوبر سے لاپتہ ہے۔
روہت کی ما ں رادھیکا اور نجیب کی ماں فاطمہ نفیس نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ حالات میں متحد رہتے ہوئح چیلنجس کا مقابلہ کرنے پر زور دیا ہے۔