ممبئی: سماج وادی پارٹی سے دھت کارے گئے لیڈر امرسنگھ نے اتوار نے روز کہا کہ ایک ’روگی ‘ اترپردیش کی یہ خوش نصیبی ہے کہ اسے یوگی ادتیہ ناتھ جیسا چیف منسٹر ملا اور امید ظاہر کی ریاست سے رشوت خوری اور اقرباء پروری کا اب ریاست سے خاتمہ ہوگا۔
اے این ائی سے خصوصی بات چیت میں امرسنگھ نے اترپردیش کے نو منتخب چیف منسٹر کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ ’’ تاریخ کامیابی پرمیں وزیراعظم نریندر مودی اور ادتیہ ناتھ کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں‘‘۔انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ادتیہ ناتھ کو دیگر طبقات کا مخالف قراردینا ان کے کردار کے متعلق غلط رائے قائم کرنا ہے۔
یوگی ادتیہ ناتھ نوجوانوں کے قائد اور نہایت رحم دل بھی ہیں۔ روگی اترپردیش کی یہ خوش نصیبی ہے کہ اسے یوگی ادتیہ ناتھ ملے‘‘۔سنگھ نے ریاست کے لئے دو چیف منسٹر کے تقرر پر بھی بھارتی جنتا پارٹی ( بی جے پی) کی ستائش کی ۔انہوں نے کہاکہ ’’ اتنے بڑی ریاست کو کی ذمہ داری بڑا مشکل کام ہے۔
ایسے میں کیشو پرساد موریہ کے ساتھ دنیش شرما کا بحیثیت نائب وزیراعلی مقرر کیاجانا ایک بہترین اقدام ہے ۔ دونوں اپنی ایمانداری کے لئے کافی مشہور ہیں۔ اور میں سمجھتا ہوں آج او رابھی سے ریاست میں غنڈہ گردی اور انتشار پسندی کا مکمل صفایا ہوجائے گا ۔ بی جے پی بدعنوانوں کو نہیں چھوڑے گی۔
مختلف سیاسی جماعتوں بشمول سماج وادی پارٹی کی جانب سے حالیہ اسمبلی انتخابات میں الکٹرانک ووٹنگ مشین میں چھیڑچھاڑ کے متعلق لگائے گئے الزامات پر اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے امرسنگھ نے کہاکہ ’’ یہ سب سے زیادہ بیہودہ بیان ہے جو میں نے کبھی نہیں سنا۔ اگر اکھیلیش فاتح ہوتے تو(سماج وادی پارٹی) مشینوں کو اس کا ذمہ دارٹھراتی۔
ایسا ہی مایاوتی کے ساتھ بھی۔ میرا مشورہ ہے کہ انہیں اس قسم کی سیاست سے چھوڑ کر حقیقت کا سامنا کرنا چاہئے۔راشٹریہ جنتا دل پارٹی لیڈرلا لو پرسا د کے بیان جس میں انہوں نے بی جے پی پر رائے دہندوں کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیاتھا کہ متعلق امرسنگھ کی رائے جاننے پر انہوں نے کہاکہ ’’ لالو پرساد یادو ہندوستانی سیاست کے جوکر ہیں۔ وہ اس قسم کے تبصروں کی وجہہ سے کافی بدنام بھی ہیں‘‘۔