دبئی : روسی وزیر خارجہ سرگئی لاورف نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ شام میں موجود داعش کے گنگجوؤں کو افغانستان اور عراق منتقل کررہا ہے ۔روسی او رفرانسیسی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہو ئے لاوروف نے کہا کہ ہمارے لئے یہ بات باعث تشویش ہے کہ امریکہ داعش کے جنگجو ؤں کو شام سے عراق اور افغانستان بھیج رہا ہے ۔ ہمارے پاس اس دعوی کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں ۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں ایسی دستاویزات ملی ہیں جن سے معلوم ہوات ہے کہ افغانستان کو داعش میں پھلنے پھولنے کا ایک نیا پروگرام تیار کیا جارہا ہے او راس پروگرام میں امریکہ بھی پیش پیش ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے قرائن اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ واشنگٹن داعش کے جنگجوؤں کو شام سے عراق او رافغانستان اسمگل کررہا ہے۔ انہوں نے امریکہ او ردیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ داعش کو عراق اور افغانستان میں منظم کرنے سے متعلق شبہات کا ازالہ کریں یا اس کی وضاحت کریں ۔ سرگئی لاوروف نے کہا کہ افغانستان دہشت گردوں کے پنپنے کی بہترین جگہ ثابت ہوسکتا ہے ۔ جغرافیائی تقسیم کے ساتھ ساتھ یہاں پرفرقہ وارانہ تقسیم کافی گہری ہے جو دہشت گردو ں او رانتہاپسندوں کو آسانی کے ساتھ اپنے اندر جذب کرلے گی ۔
اسی دوران روسی صدر ولا د پوٹین نے کہا کہ آئی ایس نے امریکی حمایت یافتہ فوج کے زیر کنٹرول شام کے حصہ میں تقریبا ۷۰۰؍ افراد کو یر غمال بنالیا او ران میں کچھ لوگوں کو قتل کردیا ۔پوٹین نے کہا کہ یر غمالیو ں میں امریکی او ریوروپی تعداد زیادہ ہے ۔ پوٹین نے یہ واضح نہیں کیا کہ دہشت گرد آخر چاہتے کیا ہیں ۔ دہشت گردوں نے تقریبا ۱۳۰؍ خاندانوں کو اغوا کرلیا اور انہیں ہاجن شہر لے جایا گیا ۔