گڈکری نے اپنے وضاحت کے دوران نہرو کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر کوئی ایک حل نہیں نکال سکتا ہے تو ‘ وہ اسے مسائل نہیں پیدا کرنا چاہئے۔
نئی دہلی ۔جواہرلا ل نہرو کو پسند کرنے کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نتین گڈکری نے پیر کے روز کہاکہ ہندوستان نظام کا ’’ عظیم اثاثہ اس کی رواداری ہے‘‘۔
انٹلیجنس بیورو کے سالانہ لکچر سے خطاب کرتے ہوئے گڈکری نے کہاکہ ’’ میں نہرو کی بات کو پسند کرتاہوں‘ وہ کہتے ہیں ہندوستان ایک قوم نہیں بلکہ آبادی ہے‘‘۔
گڈکری نے اپنے وضاحت کے دوران نہرو کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر کوئی ایک حل نہیں نکال سکتا ہے تو ‘ وہ اسے مسائل نہیں پیدا کرنا چاہئے۔
کسی ایک واقعہ کا حوالہ دئے بغیرگڈکری نے کہاکہ ’’ ہمارے نظام کا عظیم اثاثہ رواداری ہے اور یہ رویہ کہ کسی نے ایسا کیاہے اس لئے میں بھی ایساہی کروں گا یہ درست نہیں ہے۔ میں معاف کرنے کے لئے تیار ہوں‘‘۔
پچھلے ہفتہ ہندی فلموں کے مشہور اداکار نصیر الدین شاہ نے عدم رواداری اور ہجومی تشدد پر بات کی تھی ۔ انہوں نے کہاتھا کہ’’ میں اپنے بچوں کو لے کر پریشان ہوں۔ کیونکہ ان کا کوئی ایک مذہب نہیں ہے۔
اگر کل کے دن کوئی ہجوم انہیں گھیرکر پوچھے گا کہ تم ہندو یا مسلمان؟ تو ان کے پاس جواب نہیں ہوگا‘‘۔ ایک گھنٹہ تک خطاب کرنے والے گڈکری نے سوامی ویویک آنند کو بھی یاد کیا اور کہاکہ ’’ ہمارے ملک کے تنوع میں اتحاد خصوصیت ہے۔
اگر آپ تمام احترام کے ساتھ نرمی سے بات کریں گے تو اس کی کافی اہمیت ہے۔ آپ سے اچھی باتیں کرنے سے الیکشن نہیں جیت سکتے ۔ یا پھر آپ بڑے دانشور بھی ہونگے مگر لوگ پھر بھی آپ کو ووٹ نہیں دیں گے۔ اگر آپ یا سمجھتے ہیںآپ کو سب چیز کی جانکاری ہے تو یہ بڑی غلطی ہے۔
لوگوں کو مصنوعی مارکٹنگ سے باہر نکلنا چاہئے‘‘۔انہو ں نے کہاکہ انڈین پولیس افیسر’’ احترام فطری ہونا چاہئے زور کے ذریعہ نہیں۔ بھروسہ اور تکبر میں فرق ہے۔ آپ کو یقین ہونا چاہئے مگر آپ تکبر کو دورکھنے کے بعد ‘‘۔