صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے تکثریت کودودھاری تلوار قراردیااور کہاکہ عوام بالخصوص نوجوانو ں روداری‘ ایک دوسرے کی رائے کا احترام‘ صبر وتحمل جیسے اقدار کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔
او رہندوستان جیسے کثرت میں وحدت کے حامل سماج کے لئے یہ ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ تکثریت دودھاری تلوار ہے اگر ہم سب متحد ہوکر ہم آہنگی کے لئے کام کریں تو ملک ترقی کے منازل طئے کرسکتا ہے۔
اگر ہم منتشر ہوجائیں تو یا پھر ایک دوسرے کے خلاف نبردآزما ہوں تو پھر منفتی نتائج برآمد ہوں گے۔
انہو ں نے راشٹرایہ سنسکراتی مہااتسوتقاریب کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اپنی تکثریت کو برقرار رکھنا ہوگا او راسے مستحکم بنانا ہوگا۔
صدر جمہوریہ نے کہاکہ عوام کے مابین باہمی مشاورت اور معلومات کے تبادلے سے ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔