ممبئی : بالی وو ڈ اداکار رتیک روشن نے اپنے والد فلم ساز راکیش روشن کو گلے کا کینسر کا مرض لاحق ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ بہت جلد سرجری کروائی جائے گی ۔ آج صبح رتیک روشن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ بات کہی ۔ انہوں نے انسٹاگرام پر مزید لکھا کہ ’’ میرے والد نے آج صبح ایک تصویر لینے کیلئے کہا ۔ وہ سرجری والے دن بھی صبح چھوڑنا نہیں چاہتے ہیں۔ میری نظر میں وہ ایک طاقتور انسان ہیں۔
پچھلے کچھ دنوں سے انہیں گلے کا کینسر ہوگیا ہے ۔ ابھی یہ شروعاتی مرحلہ میں ہے۔ اور آج وہ اندرونی طور پر کینسر سے لڑنے کیلئے مستحکم ہوچکے ہیں ۔ ہم بہت ہی خوش قسمت ہے کہ ہمارے پاس ایسا لیڈر ہے۔ ڈیڈی تمہیں بہت پیار ۔ ‘‘ رتیک نے اس پیغام کے ساتھ اپنے والد کے کھینچی گئی ایک تصویر بھی شیئر کی ۔اداکار سے فلم ساز بننے والے راکیش روشن نے ۷۰، ۸۰ ؍ دہائیوں میں فلموں میں اداکاری کی ۔
بعد ازاں انہوں نے فلم سازی میں قدم رکھا او رکئی ہٹ فلمیں بنائی جس میں کرن ارجن ، کوئی مل گیا، کہو نا پیار ہے او رکرش شامل ہے ۔