راہول گاندھی کرناٹک میں حکومت بنانے کا دن میں خواب دیکھ رہے ہیں:امیت شاہ
بنگلورو/تمکورو،9مئی(یواین آئی)کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے بنگالورو کے باساونا گوڑی علاقہ میں روڈ شومیں حصہ لیا جس میں کانگریس کے لیڈران اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ راہول نے بنگالورو کے نگر انڈسٹرئیل علاقہ میں ایک گارمنٹ فیکٹری پہنچ کر وہاں کی خاتون ورکرس سے بات چیت کی ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ جب یو پی اے کی حکومت تھی ، اس وقت مینوفیکچرنگ فیکٹریز کو سبسیڈی دی جاتی تھی تاکہ آپ کا مالیہ مستحکم ہوسکے تاہم مودی حکومت نے اس سبسیڈی کو ختم کردیا ہے ۔قبل ازیں انہوں نے دوداگناپتی مندر پہنچ کر آشیرواد بھی لیا۔راہول گاندھی نے فیکٹریز کے بند کے سبب ورکرس کے بے روزگار ہونے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ بینکس کی 90فیصدرقومات دس تا پندرہ افراد کو جارہی ہیں۔نیرو مودی نے کتنے لوگوں کو روزگار فراہم کیا؟اس نے کسی کو بھی روزگار فراہم نہیں کیا لیکن بینک نے اس کو 33,000 کروڑروپئے کا قرض دے ا۔اگر 100کروڑروپئے فیکٹری کو دیئے جاتے تو ہزاروں افراد کو روزگار مل سکتا تھا۔اسی دوران راہول گاندھی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک انتخابات صاف سیاست اور گندی سیاست ،مافیا اور عوام کے درمیا ہے ۔بی جے پی نے رشوت خور ریڈی گروہ کو ٹہرایا ہے ۔دریں اثناء تمکورو میں بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ بی جے پی کو ملنے والی شاندار حمایت سے ان کی پارٹی کرناٹک میں حکومت بنائے گی۔امیت شاہ نے تمکورو میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست کرناٹک کادورہ کررہے ہیں اور انہیں یہ محسوس ہورہا ہے کہ ریاست میں سونامی آرہی ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سدارامیا کی رشوت خور حکومت ہے ۔ یہ پرسنٹیج کی حکومت ہے ۔انہوں نے کہاکہ سدارامیا پہلے ہی شکست کو محسوس کر چکے ہیں ۔اسی لئے وہ رائے دہندوں کو خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم اس میں ان کو کچھ مدد نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی ایس کو ووٹ دینا بے کا رہے ۔کرناٹک کے مستقبل کو بچانے کے لئے کانگریس اور جے ڈی ایس دونوں کوشکست دینا ضروری ہے ۔راہول گاندھی پر نکتی چینی کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہاکہ راہول گاندھی کرناٹک میں حکومت بنانے کا دن میں خواب دیکھ رہے ہیں۔